کہیں طویل دوکانوں کو چھوٹا تو کہیں کرایے ناموں کو کم بتا کر محکمے کو سالانہ کروڑوں کا نقصان پہنچایا جا رہا ہے ، ذرائع
کوئی ذمہ دار چاہے تو اپنا موقف دے سکتا ہے جسکو غیر جانبدارانہ پالیسی کے مطابق مناسب جگہ فراہم کی جائے گی ،ادارہ
رپورٹ ۔ نوید قریشی
راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کے دانت کھانے کے اور دیکھانے کے اور ٹیکس سیکشن میں تعینات عملے کی غفلت ، لا پرواہی یا مبینہ ملی بھگت کر سبب کہیں طویل دوکانوں کو چھوٹا بتا کر تو کہیں کرایے ناموں کو کم بتا کر محکمے کو ٹیکسوں کی مد میں ہر سال بھاری مالی نقصان پہنچنے کا سبب بن رہا ہے یہ امر بھی سامنے آیا ہے کہ متعدد بڑے برانڈ کی دوکانوں کے مالکان نے پورے پورے فلور بنوا کر بھاری پگڑیوں اور کرایوں پر دے رکھے ہیں اور ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کو یہ دوکانیں اپنے بچوں ، بھتیجوں اور رشتے داروں کی بتا کر بچا جا رہا ہے ۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ جو ٹیکسوں سے بچنے کیلئے راہ فرار دیکھانے والوں کا تعلق بھی کنٹوننٹ بورڈ سے ہی ہے اور اپنے معمولی سے مالی مفاد کیلئے محکمے کو کروڑوں کا مالی خسارہ پہنچایا جا رہا ہے ۔ اس ضمن میں اگر کوئی بھی شواہد کے ساتھ اپنا موقف دی ا چاہے گا تو اسکو اپنی غیر جانبدارانہ پالیسی کے مطابق مناسب جگہ فراہم کی جائے گی ۔